اعداد وشمار آپ کو حیران کر ڈالیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف کو مرکز تجلیات حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ کے 977ویں سالانہ عرس کے موقع پر ریکارڈ آمدن ہوئی ذرائع کے مطابق رواں سال محکمہ اوقاف کو سالانہ عرس کے موقع پر 14یوم میں مزار پر انوار حضرت داتا گنج بخش ؒ پر رکھے گئے کیش بکسز

سے ریکارڈ 1کروڑ86لاکھ73ہزار554روپے برآمد ہوئے جو گذشتہ سال کی نسبت 3لاکھ6ہزار904روپے زائد ہیں جو مجموعی آمدن کا 1.67فیصد اضافہ بنتا ہے ۔ کوویڈ19 کے باعث مزارات بند کئے گئے تھے تاہم کسی حد تک قابو پانے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے وقف مزارات کو از سر نو زائرین کے لئے کھولا گیا۔ بیشتر وقف مزارات کے سالانہ عرس ہوئے مگر محکمانہ آمدن میں اضافہ نہ ہو سکا۔ تاہم حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے حالیہ 977ویں سالانہ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی توقعات پوری ہوئی ہیں۔ مسلسل تین یوم تک کیش بکسز کی کشادگی کا سلسلہ جاری رہا ۔12اکتوبر کو کیش بکسز سے 78لاکھ18ہزار210 روپے ، 13اکتوبر کو کیش بکسز اور ایک حجرہ مبارک سے 85لاکھ93ہزار574روپے جبکہ 14اکتوبر کو کیش بکسز سے 22لاکھ 61ہزار770روپے موصول ہوئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کو گزشتہ برس عرس کے موقع پر 14یوم میں 1کروڑ83لاکھ 66ہزار650 روپے کی آمدن ہوئی تھی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *