اعظم سواتی نے ریلوے کی آمدن بڑھانے کا فارمولا تلاش کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کو آمدن بڑھانے کیلئے کچھ ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دی جائیگی، پاکستان ریلوے کی جہاں جہاں زمین پر قبضہ ہوا ہے وہ وگزار کر اوئیں گے،اگر پولیس فورس کی بھی ضرورت پڑے تو وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں،

گھوسٹ ملازمین ہیں ان کے بارے میں معلومات فراہم کر یں تاکہ ان کیخلاف سخت ایکشن ہو۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے وزارت ریلوے میں ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام افسران ودیگرکو عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اجلاس میں سیکرٹری،چیئر مین حبیب الرحمن گیلانی، ایڈایشنل سیکرٹری عارف نواز بلوچ،ممبر فنانس برکت میمن،ڈی جی کوارڈنیشن برگیڈئیر (ر)امجد علی، ڈی جی ٹیکنکل عبدالمالک،ویڈیو لنک کے ذریعے سی،ای،او نثار میمن پی اوز،اے جی ایمز،تمام ڈی،ایسز اور ودیگر افسران بھی شامل ہو ئے۔وزیر ریلوے نے کہا میں چیئر مین ریلویز اور تما م ٹیم کا شکر یہ اد اکرتا ہوں جنہوں نے میر ی معاونت کی اور مجھے ریل کے حوالے سے بتا یا کیونکہ مجھے ریلوے میں آئے5 ماہ ہو گے ہیں۔ مجھے ریل کے حوالے سے کچھ بھی معلو مات نہیں تھی۔جبکہ چیئرمین ریلوے کی تعر یف کرتے ہوئے کہا چیئرمین ریلوے حبیب الر حمن گیلانی بڑی محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ میں اے این ایف میں تھا وہاں آج تک وزیر اعظم نہیں گیا میں وزیر اعظم عمران خان کو وہاں لے کر گیااور انہوں نے میر ی کار کر دگی کی تعریف کی۔ہم نے پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکلانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کر نے ہیں۔وزیر ریلوے نے مزید کہا جو افسران اچھا کام کر رہے ہیں ان کو انعامات دوں گا۔میر ے تمام لوگوں نے فرنٹ پر لڑنا ہے۔کے سی آر کے تمام پل ہم نے ایف ڈبلیوکو دے دئیے ہیں تاکہ وہ پلوں کی مر مت کر سکے ہم تمام ریلوے کے ہسپتال اور سکول کو بھی آوٹ آف سورس کر نے جا رہے تاکہ اس سے بھی پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

Comments are closed.