اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا نام زبان پر آتے ہی کیا ہوا ؟

لندن(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ۔معروف صحافی مرتضی علی شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں احمد حسن رانا ہاتھ میں ’ایپل جوس ‘پکڑے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سیاسی جماعت بنائی ہے جس کا نام ’نشان پاکستان ‘ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو لاونج کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا کیو نکہ اس کے لیے بہت زیادہ فنڈز درکار ہیں جو ہم خود سے اکٹھے کریں گے ،لوگوں سے نہیں مانگیں گے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیتے ہوئے احمد حسن رانا کی زبان بھی لڑکھڑا گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خود کو اتنا مضبوط کرنا چاہتے ہیں کہ کہیں سے فنڈ لینے کی ضرورت نہ پڑے تاکہ عمران خان کی طرح ہم بھی نہ پھنس جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور عمران خان سے مختلف نہیں ہو گا ، بالکل ویسی ہی باتیں ہونگی لیکن ہم پالیسی بنا کر اس پر عمل بھی کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے آئیڈیل قائد اعظم محمد علی جنا ح ہیں اور میرے عزائم بہت اونچے ہیں ۔

Comments are closed.