اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے خواتین و حضرات کی شامت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 263؍ افسران کو وارننگ دیدی ہے اور ان کی ہدایت پر غیر سنجیدہ اور مؤثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کیخلاف ایکشن شروع کر دیاگیا ہےجبکہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کارکردگی بہتر کریں ۔

وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی جس کے مطابق 1586 ؍ افسران کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ، عوامی شکایات بروقت حل نہ کرنے پر پنجاب بیورو کریسی کے 7؍ ارکان کو شوکاز، 111سے وضاحت طلب، 833؍ کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئیں ، 403؍ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اطلاعات، زراعت ، ایکسائز اور آبپاشی کے سیکرٹریز اور پنجاب کے 20ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے ، 43اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز بھی دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں وزراء نے بھی بیورو کریسی کے رویئے پر اعتراضات اٹھائے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کے عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے کا نوٹس لےلیا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر غیر سنجیدہ اور مؤثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کیخلاف ایکشن شروع کر دیاگیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے ماتحت 1586؍ افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔ وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔ 263؍ افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ اور 7؍ سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ 833؍ افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 111؍ افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق 403؍ سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات، زراعت، ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔ وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کئے گئے ۔ وزیر اعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، لیہ، جھنگ، بُورےوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43؍ اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری کئے گئے ۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *