اعلیٰ قیادت کا بڑا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا صمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ،مریم نواز کو کراچی اور حمزہ شہباز کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق مریم نواز شریف

کو کراچی این اے 249 کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔مریم نواز مفتاح اسماعیل کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کریں گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز صحت میں بہتری کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گی جبکہ حمزہ شہباز کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز این اے 75 اور پی پی 84 کے معرکے کی نگرانی کریں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *