افسوسناک حادثہ

لاس اینجلس (ویب ڈیسک ) امریکی ٹیلی فلم ’’ٹارزن مین ہٹن‘‘ میں ہیرو’’ٹارزن‘‘ کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار ولیم جوزف لارا ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ گوین ایس لارا سمیت جان بحق ہوگئے ۔ولیم جوزف لارا 2 دن قبل ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے جو تباہ ہو کرکاؤنٹی رتھرفورڈ کی حدود میں

سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر حادثے میں میاں بیوی کیساتھ جان بحق ہونے والے دیگر چارافراد میں ڈیوڈ مارٹن، جینیفر مارٹن، جیسیکا والٹرز اور جوناتھن والٹرز بھی شامل ہیں۔جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *