افسوسناک خبر

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے شرمناک کام کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اس پر لڑکی کی گمشدگی کا کیس کرا دیا گیا۔ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے

کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا۔ کئی ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کے ساتھ 9 افراد شرمناک کام کرتے رہے۔ ملزم نے کاغذات پر انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ماں کو بیٹیوں اور بہو کو پاس رکھ کر غیر اخلاقی
کام کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.