افسوسناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے والد بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ، انکا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، یہ خبر عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ندیم افضل چن نے خود ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو دی ہے ۔

ندیم افضل چن نے کارکنوں اور عام لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ندیم افضل چن کورونا کی پہلی لہر کے دوران آگاہی پھیلانے والے کرداروں میں شامل ہیں ۔

Comments are closed.