افغانستان میں سزائیں ۔۔۔ تہلکہ خیز اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) تالبان کا تختہ دار کی سزا سمیت سخت سزائوں کا دور لوٹ آئے گا،ایک تالبان رہنما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تالبان کا سزائیں دینے والا دور لوٹ آئے گا۔ان سزائوں میں ہاتھ سے محروم کرنے سمیت تختہ دار کی سزا بھی دی جائے گی لیکن شاید اس بار یہ عوام کے سامنے نہ ہو۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملا نورالدین نے تربانی نے اے پی کو اپنے ایک انٹرویو میں تالبان کی سزائوں پر واضح الفاظ میں کہا کہ سزائوں کا دور پھر سے شروع ہوگا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو افغانستان کے نئے قوانین میں مداخلت سے خبردار بھی کیا،تالبان رہنما نے کہا کہ ہر ایک نے اسٹیڈیم میں دی جانے والی سزائوں پر تنقید کی لیکن ہم نے کبھی ان کی سزائیں دینے یا قوانین پر بات نہیں کی۔تربانی نے کابل میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہمیں یہ نہیں بتائے گا کہ ہمارے قوانین کیا ہونے چاہئیں۔ہم اسلام کی پیروی کریں گے اور قرآن کے مطابق قوانین بنائیں گے۔

Comments are closed.