افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی حیران کن ویڈیو

کابل (ویب ڈیسک) پنج شیر پر تالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے

پتہ نہیں لگ پایا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔بعض بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی موت پر آبدیدہ ہیں۔ ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو تالبان نے زندگی سے محروم کردیا تھا ۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔خیال رہے کہ 15 اگست کو تالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امراللہ صالح پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر تالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کچھ روز تک مزاحمت بھی کی تاہم تالبان وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد سے امراللہ صالح روپوش ہیں۔کچھ روز پہلے تالبان نے امراللہ صالح کے گھر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق نائب صدر کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالر اور 18 سونے کی اینٹوں سمیت قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

Comments are closed.