افغان خواتین پلے کارڈ اور بینر اٹھائے سڑکوں پر آگئیں ،

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تالبان کی حمایت میں خواتین نے ریلی نکالی۔کابل میں نکالی گئی اس ریلی میں برقع میں ملبوس خواتین نے تالبان کے پرچم لہرائے اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔خواتین شرکا نے تالبان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔تالبان کے ہتھیاروں سے لیس کارکن خواتین ریلی کی حفاظت پر

مامور تھے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایجوکیشن افغانستان مولوی داؤد حقانی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کی خواتین نے مظاہرہ اور جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی، ہم نے تمام قانونی مراحل طے کرنے کے بعد خواتین کو مظاہرے کی اجازت دے دی۔کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی داؤد حقانی نے کہا کہ ان خواتین کے پاس وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کا اجازت نامہ ہے۔مولوی داؤد حقانی نے کہا کہ اسلام میں سب سے زیادہ حق ماں کا ہے، ہم خواتین کو ان کے حقوق دیتے ہیں۔ڈائریکٹر ایجوکیشن افغانستان نے کہا کہ اسلام سے بےخبر لوگ امارات اسلامی پر خواتین کو حقوق نہ دینے کا بےبنیاد الزام لگاتے ہیں۔

Comments are closed.