افغان کرکٹ بورڈ سے بڑی خوشخبری آگئی

کابل (ویب ڈیسک )افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ خواتین کو ابھی بھی کرکٹ کھیلنے کی دی جا سکتی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے آسٹریلین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورننگ باڈی اندازہ لگائے گی

کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں شامل 25 خواتین نے افغانستان نہیں چھوڑا اور افغانستان میں ہی ہیں۔عزیز اللہ فضلی نے ایس بی ایس ریڈیو کو بتایا کہ ہم آپ کو اپنی واضح پوزیشن سے آگاہ کریں گے کہ ہم کس طرح خواتین کو کھیلنے کی اجازت دیں گے۔ ہم بہت جلد آپ کو خوشخبری دیں گے کہ آگے کیسے چلنا ہے۔

Comments are closed.