اقتدار کے ایوانوں میں کیا ہو رہا ہے ؟

پشاور (ویب ڈیسک) وزیرِ محنت و ثقافت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاست سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے اسمبلی میں نہ ہونے سے امن ہے، سب خوش ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ محنت و ثقافت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ

عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، کیس کا پہلے سے علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اسمبلی میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا احتجاج شوق سے کریں، بس ان سے گزارش ہے کہ مدارس کے طلباء کو استعمال نہ کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جن کے پاس ایک سیٹ نہیں وہ حکومت گرانے کی سوچ رہے ہیں، احتجاجوں سے حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف جب بھی واپس آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔وزیرِ محنت خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف سے متعلق لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *