اللہ ہماری جوڑی سلامت رکھے تاکہ ہم ۔۔۔۔ کورونا وائرس میں مبتلا شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا تازہ ترین بیان

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دُرانی کا کہنا ہے کہ اللہ ہمیں صحت یاب رکھے تا کہ ہم لوگوں کی خدمت کرسکیں۔شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ دُرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو کورونا وائرس ہوئے گیارہ دن ہوئے ہیں،

میاں شہباز شریف اس خطرناک بیماری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر سے لڑنے کے بعد ایسے انفیکشن سے لڑنا ہمت اور حوصلے کا کام ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور اُن کی اہلیہ تہمینہ دُرانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔ اس حوالے سے تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی پر ہجوم کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور گزشتہ روز میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید کہا تھا کہ پنجاب کے خادمِ اعلیٰ کو نیب اور عدالت میں جان بوجھ کر ہجوم سے سامنا کرایا گیا جس کی وجہ سے انہیں کورونا وائرس ہوا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.