الیکشن کمیشن سے بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 8 فروری کو سنائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فریال تالپورکی نااہلی درخواست

کیس کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جو 8 فروری کو سنایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ رکن پی ٹی آئی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔اور ان پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *