اماراتی حکومت نے شاندار اعلان کردیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے وزیر خارجہ شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور ہم اپنے ان بھائیوں کی دل سے قدر اور احترام کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لیبر اور انجینیئر و دیگر شعبوں کے لوگوں

نے امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے‘موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں‘ وبا کی وجہ سے عائد ویزوں کے اجرا پر پابندیاں عارضی ہیں۔ جو حالات بہتر ہوتے ہی ختم ہو جائیں گی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظہبی سے جاری اپنے بیان میں شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان نے کہا کہ یوا ے ای اور پاکستان کے تعلقات میں گہرائی بھی ہے اور مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔

Comments are closed.