امریکہ : لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر آگئے ، مگر پھر کیا حیران کن واقعہ پیش آیا ؟ پوری دنیا حیران

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں نرسز نے لاک ڈاؤن توڑ کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے مظاہرین کا راستہ روک لیا۔امریکی ریاست کولاراڈو میں نرسز مظاہرین کی گاڑیوں کے آگے سینہ سپر ہوکر کھڑے ہوگئے۔واضح رہے کہ امریکا کورنا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اس وبا سے 40 ہزار سے

زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود لوگ ان احکامات پر عمل کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔ کولاراڈو میں یہ مظاہرین گھر پر رہنے کے احکامات کے خلاف احتجاج کرنے نکلے تھے۔کورونا کے خلاف فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز ان کے اس مظاہرے میں رکاوٹ بن گئے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.