امریکہ میں اداکارہ میرا کا کروڑوں روپے کا نقصان

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرے بارے میں پھیلایا گیا یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں نے حکومت سے اپنے لئے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔میرا نےکہا کہ کچھ لوگ میڈیا میں میرے حوالے سے غلط پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں کہ میں نے اپنے لئے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ میرے پاس ﷲ کا دیا سب کچھ ہے اور مجھے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔میرا نے مزید کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کے غریب ورکر اور ٹیکنیشنز کے لئے حکومت سے اپیل کی تھی کیونکہ عالمی وبا کی وجہ سے کام نہیں ہورہا تھا اور فلم انڈسٹری کے اکثر ورکر بے روزگار تھے۔میرا نے مزید کہا کہ عالمی وبا کے دوران امریکہ میں قیام کے دوران میرا دو لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا لیکن اس کے باوجود میں نے کسی سے مدد نہیں مانگی۔

Comments are closed.