امریکہ نے بھارت سے اسکی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ،

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے بھارت سے کہا ہے کہ اپنا علاقہ کچھ موقعوں کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کو دیدے۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق سنا ہے امریکا کی اس حوالے سے کوشش ہے کہ بھارت کو آمادہ کیا جائے۔

سرگئی لاروف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام روکنا ہوگا۔ شرپسندوں اور غیر قانونی اشیاء کا افغانستان سے پڑوسی ممالک جانا بند کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنے علاقوں میں نیٹو فوج کی موجودگی روکیں۔ وسطی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کےمخالف ہیں، امریکی حکام فوجی اڈوں کے معاملے پر مختلف طریقے سے بات کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.