امریکی بلاگر سنیتھا رچی کی نئی چال ۔۔۔۔۔۔ ایسا بیان جاری کردیا کہ پیپلز پارٹی والے ہکا بکا رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ پر نہایت حیران کن پیغام جاری کر کے سب کو دنگ کر دیا۔ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روزاپنی لیڈر کی 67 ویں سالگرہ منا ئی، تاہم اس حوالے سے کورونا وائرس کے باعث کسی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جو بہت سے لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں، بینظیر بھٹو کو سالگر مبارک۔“یاد رہے معروف امریکی بلاگر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر نہایت سنگین ترین الزامات عائد کیے جس کے بعد اب اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہو چکاہے تاہم سنتھیا نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کیخلاف مقدمہ کیلئے ہونیوالے اخراجات کیلئے اپنے چاہنے والوں سے چندہ بھی مانگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.