امریکی صدر کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) احتجاج کا دفاع کرنے پر سوشل میڈیا ویب سائٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کے اکاؤنٹس بلاک کیے ہیں ۔ ٹوئٹر نےٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے بلاک کیا ہے

جبکہ ٹوئٹر نے امریکی صدر کے اکاونٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے ۔ صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو اکسانے کےلیے امریکی صدر کے تین ٹوئٹس بھی ہٹائے گئے ہیں ۔ٹوئٹر انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ ٹوئٹر پر متنازع بیانات سے بعض باز نہ آئے تو اکاؤنٹ مستقل بلاک کر دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *