امریکی فوج اپنی ایک قیمتی ترین چیز کابل ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی

کابل(ویب ڈیسک )امریکی فوج اپنے متعدد کتے کابل ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی۔گزشتہ شب امریکی فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ سے انخلا مکمل کیا اور یوں 20 سالہ طویل لڑائی کا خاتمہ ہوگیا۔امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹرز اور دیگر فوجی سازو سامان کو ناکارہ کیا تاکہ وہ

تالبان کے لیے قابل استعمال نہ رہیں۔امریکی فوج سازو سامان کے علاوہ فوجی کتے بھی کابل ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی ہے جس پر اسے جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔امریکہ میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں میں کابل چھوڑ آئی ہے۔

Comments are closed.