امریکی کرنسی کی قیمت میں اچانک تہلکہ خیز اضافہ

کراچی ( ویب ڈیسک) ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 52پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40سے 50پیسے تک مہنگا ہو گیا ،برطانوی پاونڈ کی قدر 2روپے گھٹ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 52پیسے کے اضافے

سے 165.80روپے سے بڑھ کر 166.32روپے اور قیمت فروخت 166.00سے بڑھ کر 166.52 روپے تک پہنچ گئی ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید 1500روپے فی تولہ کی کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد1916 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1500روپے فی تولہ کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13ہزار 500 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی کے بعد 97308 روپے ہو گئی ہے لیکن چاندی کی قیمت 1360 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.