امریکی کرنسی کی قیمت میں حیران کن اضافے کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر اُونچی اڑان بھرنے لگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 95 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا۔کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 159 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی

قدر میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 160 روپے 20 پیسے ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اضافے سے سونے کی قیمت میں بھی 450روپے فی تولہ کا اضافہ ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کی کمی سے 1875ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافے سے سونے کی قیمت بھی 450روپے فی تولہ بڑھ کر ایک لاکھ 12ہزار 800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 386روپے کے اضافے سے 96ہزار 708روپے فی تولہ ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت1200روپے فی تولہ برقرار رہی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *