امیتابھ بچن اپنے شو میں خوبصورت لڑکیوں سے آسان سوال کیوں پوچھتے ہیں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں خوبصورت خواتین سے آسان سوالات پوچھتے ہیں۔یاد رہے کہ کپل حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم کے ساتھ پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔

وہ ہفتے کی رات کپل شرما شو کے موقع پر کون بنے گا کروڑ پتی کے مراٹھی زبان کے پروگرام کون ہونار کروڑ پتی کے میزبان سچن کیھڈیکر، سونالی کلکرنی اور روی کشن سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر کپل نے ان مہمانوں سے کون بنے گا کروڑ پتی 13 میں اپنی شرکت اور تجربے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ مجھے کے بی سی میں شرکت کے کئی مواقع ملے۔انہوں نے اس تجربے کو مذاحیہ انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار تو میوزک سیٹ اپ کی وجہ سے ماحول کافی شدید قسم کا تھا، امیتابھ بچن مخصوص انداز میں دیکھ کر کہنے لگے مجھے نہ دیکھیں، انکی آواز بھی ایسی ہی ہے، جس کرسی پر آپ بیٹھے ہوتے ہیں وہیں سے آوازیں آتی ہیں۔کپل کے مطابق انہوں نے کے بی سی میں ایک بات دیکھی ہے، وہ یہ کہ اگر سونالی جیسی خوبصورت لڑکی چلی جائے تو امیتابھ بچن صاحب کے سوال الگ ہوں گے، گلاب کا پھول کس رنگ کا ہوتا ہے؟ اور جب ہم جیسے لوگ جائیں تو سوال کی نوعیت بدل جاتی ہے، اور وہ پوچھتے ہیں، ہمایوں کب آیا تھا؟ اگر ہم بتادیں تو پھر پوچھیں گے کہ کس سال آیا تھا، کپل نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، یہ بھی بتادیں تو پھر کہیں گے، کس دن آیا تھا؟ پھر آگے بڑھتے ہیں، کتنے بجے آیا تھا؟