امیتابھ بچن نے اپنی 50 سال پرانی تصویر شیئر کر ڈالی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن نے اپنی پچاس سال پرانی تصویر شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے فلم “ریشماں اور شیرا” میں نبھائے گئے اپنے کردار کی تصویر شیئر کی۔امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا یہ اسٹائل دیکھیں

جو ریشماں اور شیرا کا ہے۔اپنی تصویر کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ یہ 1969 کی تصویر ہے اور میں اس وقت اس فلم کے لیے منتخب ہوچکا تھا۔مداحوں کی جانب سے امتیابھ کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ریشماں اور شیرا‘ 1971 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ڈائریکشن سنیل دت نے دی تھی، جبکہ باقی اداکاروں میں وحیدہ رحمان اور ونود کھنہ بھی شامل تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *