امیدواروں کے ناموں کا اعلان

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے،میئر کی نشست پر ضمنی انتخاب28دسمبر کو ہوگا

جبکہ آج امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔ میئر اسلام آباد کی نشست کیلئے اس وقت12امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے اختیارات میں مداخلت کی جارہی ہے اور انہیں کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کے ساتھ معاملے پر مشاورت کے بعدشیخ انصر عزیز کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.