انا للہ وانا الیہ راجعون: نائلہ جعفری بھی چل بسیں

کراچی: متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں اداکارہ کافی عرصے سے سرطان کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔ نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے

کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز 2 کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنے کیریئر کی ابتدا ریڈیو سے کی جبکہ 1990 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ نے اشفاق احمد کے ڈرامے “ایک محبت سو افسانے “میں بھی کام کیا۔ واضح رہے نائلہ جعفری فیشن ڈیزائینر بھی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *