انتقال سے چند گھنٹے قبل بھی پاکستان کے بیٹوں بیٹیوں کا خیال ۔۔۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں مرحوم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست دائر کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق سیکرٹری وقاص ملک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے جمعہ کو درخواست کے لیے وکالت نامے پر دستخط کیے، ان کی اچانک وفات کے باعث خود یہ پٹیشن دائرکی۔

پی ایم سی کا کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پرپولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھرمیں پاکستان کا امیج خراب ہوا، طلبہ کو مناسب وقت دیے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں، آئین کے تحت طلبہ کو میرٹ پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملنی چاہیے۔

Comments are closed.