“انتم ” میں اہم کردار ادا کرنے والی 22 سالہ ماہیما

ممبئی (ویب ڈیسک) سلمان خان کی فلم انتم میں اہم کردار ادا کرنے والی بولی وڈ کی نئی اداکارہ ماہیما مکوانا نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے صرف دس برس کی عمر میں ملازمت کا آغاز کیا اور وہ گھر کیلئے کمانے والی واحد رکن تھیں۔ ان کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے

جب وہ صرف5ماہ کی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ماہیما مکوانا نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور اب انتم کے ذریعے وہ اپنے بولی وڈ کیریئر کی شروعات کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو مین ماہیما کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے صرف دس برس کی عمر میں آڈیشن دینا شروع کیا اور انھیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ میرا اپنا سفر تھا، جو کہ بہت مشکل تھا لیکن میری نگاہیں اپنے مقاصد پر مرکوز تھیں اور معلوم تھا کہ میں ایک دن بڑی اسکرین پر ضرور جلوہ گر ہوں گی۔

Comments are closed.