انجمن کے بعد سلطان راہی کے ساتھ کامیاب ترین اداکارہ آسیہ بیگم کا انتقال کن حالات میں ہوا اور انکے کتنے بچے ہیں ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) آسیہ بیگم پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے ’’انسان اور آدمی‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پہلی ہی فلم سپر ہٹ ہوگئی…وہ سپر اسٹار بن گئیں اور اسی سال چھے فلموں میں کام کیا اور ان میں سے ایک اور سپر ہٹ ہوگئی…

پھر ایک دور ایسا آیا جب کامیاب فلموں کے لئے صرف آسیہ بیگم کا نام ہی جانا جاتا…فلم دو رنگیلے، وحشی جٹ، مولا جٹ، عمراؤ جان ادا جیسی سہر ہٹ فلموں میں انہوں نے ایسا شاندار کام کیا کہ لوگ ان کے گرویدہ ہوگئے…وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں جب انہوں نے ایک بزنس مین سے شادی کی اور فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا…اور کینیڈا چلی گئیں…۲۰۱۱ تک ان کی کوئی خبر کسی کو نا تھی…پھر وہ شدید بیماری میں پاکستان آئیں اور واپس کینیڈا چلی گئیں…دو سال بعد ان کا انتقال ہوگیا…ان کے چار بچے ہیں…انہوں نے جس طرح فلم انڈسٹری پر راج کیا، ان کا جانا اتنی ہی خاموشی سے ہوا…وہ چاہتی بھی نہیں تھیں کہ انہیں واپس انڈسٹری میں بلایا جائے اسی لئے انہوں نے اپنا آنا بھی لوگوں کے سامنے ظاہر نہیں کیا تھا…لیکن کوئی ان کے کام کو نہیں بھولا تھا…

Sharing is caring!

Comments are closed.