اندر خانے کیا فیصلہ ہو چکا ہے ؟

فیصل آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف سے ہاتھ اٹھا لیا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک رکے گی نہیں بلکہ اب لانگ مارچ کیساتھ دھرنا بھی ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو فیصل آباد میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا طریقہ کار پارلیمانی کمیٹی میں طے ہوتا ہے دوستوں کو بچانے کیلئے نہیں جبکہ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم فیصل واوڈا کو بچانے کیلئے کرنا چاہتی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اگرویڈیو پر لعنت بھیجی ہے تو انہوں نے اپنے ہی لوگوں پر لعنت بھیجی ہے۔ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پرویز خٹک اور اسد قیصر کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ میری جماعت کے کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک کا واحد مقصد سویلین بالادستی کو یقینی بنا کر ووٹ کی عزت بحال کرنا ہے۔چوہدری شیر علی کا طویل عرصے بعد عملی سیاست میں متحرک ہونااچھی بات ہے۔

Comments are closed.