اندر کی کہانی افسوسناک

کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد میں مبینہ طور پر ناچاقی اور گریلو اختلافات پرچند ماہ قبل کورٹ میرج کرنےوالےسنگدل شوہر نےبیوی کو زندگی سے ہی محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےسپرہائی وے کےقریب حاجی زکریا گوٹھ میں10ماہ قبل نویں جماعت کی طالبہ نےاپنےدوست سے لاہور ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی۔

2 روز قبل ہونے والےجھگڑےکےبعد 17سالہ حسن نےاپنی ہم عمر بیوی کو بیہمانہ طریقے سے زندگی سے محروم کر ڈالا ۔لڑکی کے اہل خانہ نے بتایاکہ لڑکی کے الگ گھر لینےکےمطالبے پر چند ماہ بعد ہی دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے اور وہ اپنے گھر واپس آگئی تھی۔ چار دن قبل ہی صلح کے بعد حسن اپنی بیوی کو گھر واپس لے گیا تھا۔لڑکی کے والد عبدالمجید کے مطابق جب حسن کے گھر سے ان کی بیٹی کا رشتہ آیا تھا تو اُنہوں نے دوسال کا وقت مانگا تھا لیکن انھوں نے کورٹ میرج کرلی تھی۔ ملیر کینٹ تھانہ پولیس نے ملزم حسن علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments are closed.