اندر کی کہانی کیا تھی ؟

حافظ آباد (ویب ڈیسک) دولڑکیوں نے ایک دوسرے کیساتھ ہی جینے اور کبھی شادی نہ کرنے کی قسمیں کھائیں لیکن پھر یہ دوستی مخالفت میں بدل گئی اور وعدے کی پاسداری نہ کرنے پر سہیلی کو سبق سکھانے کے لیے دوسری نے اڑھائی لاکھ روپے میں کرائے کے شخص کی خدمات حاصل کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل 24کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے علاقے جلال پور کی مکین لڑکیوں میں اس وقت دوستی مخالفت میں بدل گئی جب ان میں سے ایک نے آگے بڑھنے اور شادی کا فیصلہ کیا، دوسری نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ دوستی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ملزم لڑکی نے اپنے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کے زیورات چوری کیے اور یہ ایک کرایہ کش کے سپرد کردیے، ملزمہ اور ملزم کے دوران ہونیوالی گفتگو بھی سامنے آئی جس میں واردات کا وقت بھی بتاتی ہیں، بعدازاں رات کی تاریکی میں ملزم متاثرہ لڑکی کے گھر میں گھس گیا اور لڑکی پر وار کر دیا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *