انصاف کے دعویدارو: انصاف کرو ظلم نہ کرو ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک)فیصل آباد میں خواتین کومبینہ بے لباس کرنے کے کیس کی ویڈیو سے آواز کی جانچ کے لیے پولیس ملزمان کو لاہور لے گئی۔خواتین کو زدوکوب اور بے لباس کرنے کے کیس میں ویڈیو میں سنائی دینے والی آواز کس کی ہے؟ پولیس گرفتار ملزمان کو فارنزک کےلیے لاہور لے گئی ہے۔

دوسری طرف فیصل آباد کے تاجروں کا کہنا ہے کہ خواتین چوری کرکے فرار ہونے لگیں، روکنے پر خود بے لباس ہونا شروع ہوئیں۔تاجروں نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہے، جس سے سب کچھ واضح ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر گرفتار تاجروں کو رہا نہ کیا گیا تو ہڑتال کی کال دیں گے۔گرفتار دکان دار سکندر کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا قصور یہ ہے کہ اُس نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بلایا اور پولیس اُسے ہی گرفتار کر کے لے گئی۔

Comments are closed.