انوشکا شرما کی تازہ ترین تصاویر

ممبئی (ویب ڈیسک) خوبصورت بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی چند ہفتے قبل بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔ ننھی پری کی پیدائش کے بعد وہ کیمروں اور صحافیوں کی نظروں سے دور تھیں مگر اب ممبئی میں اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمراہ ایک پرائیویٹ

کلینک سے باہر آتے ہوئے فوٹوگرافرز نے دونوں کی خوب تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔اس موقع پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بہت ہی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ دونوں نے تصاویر کے لئے فوٹوگرافرز سے تعاون بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما نے تصاویر لینے کے لیے جمع ہونے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے پر فوٹوگرافرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کچھ روز قبل انوشکا اور ویرات نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے جب تک ان کی نومولود بیٹی کی کوئی تصویر شائع نہ کی جائے جب تک وہ خود نہ چاہیں۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ فوٹوگرافروں کو دونوں کی طرف سے درکار تمام مواد فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.