انوکھا واقعہ : لاہور میں سب سے زیادہ چالانوں والی موٹرسائیکل پکڑی گئی ،

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور شہر میں سیف اٹھارٹی کے کیمروں کا کمال ، 139 چالانوں کے باوجود شہر میں دوڑتی پھرنے والی موٹر سائیکل پکڑ لی ، اس موٹر بائیک کے مختلف اوقات میں اور مختلف مقامات پر چالان پر چالان ہوتے رہے مگر مالک موٹر سائیکل چالان جمع کروانے کو ایک مذاق سمجھ کر گھومتا پھرتا رہا ۔

گزشتہ روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل کو دیکھ کر روک لیا اور تمام صورتحال سامنے آنے پر ڈولفن پولیس کے ذریعے اسے نزدیکی تھانے میں بند کروا دیا ۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل مالک کے ذمہ ستائیس ہزار 8 روپے واجب الادا ہیں ۔

Comments are closed.