انٹرنیشنل میگزین نے کیا خطاب دے دیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دوست اور معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کو انٹرنیشنل میگزین ہیلو نے بہترین انفلونسر (بااثر شخصیت ) قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو معروف میگزین ہیلو کی جانب سے نمبرون  اثرو رسوخ رکھنے  والی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

ہیلو کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کو یہ اعزاز کرونا وبا کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خدمات کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔ جس طرح سے انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے اور وطن واپسی کے لیے موثر اقدامات کیے اس کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششوں کوبھی مدنظررکھا گیا جبکہ دیارِ غیر میں پاکستانیوں کی ملازمتوں کی بحالی کے لیے بھی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔میگزین کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں دیگر پاکستانی اور مختلف ممالک کی شخصیات موجود ہیں۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے ہیلو میگزین کی جانب سے دیے جانے والے اس اعزاز پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ “خدمات کا اعتراف کرنے کا شکریہ، پاکستان کے لیے کام کرنے پر اعزاز ملنا میرے لیے باعث فخر ہے اور میں یہ کام جاری رکھوں گا ۔”

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *