انڈیا اب صرف ایک صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں لگاتار دوسری شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کی بڑی ٹیم سمجھی جانے والی انڈین ٹیم پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔نیوزی لینڈ نے اتوار کو انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کے دروازے تک پہنچا دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انڈیا کو اگر ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو پہلے تو بدھ کو افغانستان کو ہرانا ہوگا اور پھر افغانستان کو 7 نومبر کو نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا۔ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ انڈیا اس کے بعد نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کو بھی ہرائے اور اپنا نیٹ رن ریٹ بھی نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بہتر رکھے۔اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا بھی دے تب بھی انڈیا کے آگے بڑھنے کی امید ہے لیکن وہ اس صورت کہ اگر نمیبیا یا سکاٹ لینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دیں۔انڈیا کے آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں اپنا اگلا ایک میچ ہاریں۔

Comments are closed.