انکا نام اور تصاویر آپ کو حیران کر ڈالیں گی

لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ متھیرا کی بہن روز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان شوبزانڈسٹری میں رنگت کی بنیاد پر ترجیح دی جاتی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ روز محمد حال ہی میں اپنی بہن اداکارہ متھیرا کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک

ہوئیں اور دوران شو مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔انڈسٹری میں اپنے تجربے سے متعلق روز نے بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں گوری رنگت والی اداکاراؤں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔اداکارہ نے اس حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں کسی کردار کے لیے کالی رنگت درکار ہے تو کسی گہری رنگت والے اداکار کو ہی کردار آفر کرنا چاہیے نہ کہ گوری رنگت والے اداکار کو بیس لگا کر یا میک اپ کر کے کالا کیا جائے اور پھر اُس سے کردار ادا کروایا جائے۔دوران شو احسن خان نے بھی روز محمد کے مشورے سے اتفاق کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی بھی انڈسٹری میں رنگت کو لے کر پائے جانے تعصبانہ رویے پر ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔

Comments are closed.