انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معافی مانگ لی ،

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے انگلش کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این و اٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے

سے جس کا بھی دل دکھا ہو، اس سے معذرت چاہتا ہوں۔ دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا ، انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکاکریں گے۔ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے 9 روز بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے بیان میں کہا کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن ماہرین کے مشورے پر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے جانا بھی فیصلے کی وجہ بنا۔گزشتہ سال انگلینڈ آنے پر پاکستان کے بےحد شکر گذار ہیں۔ بورڈ نے سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا۔مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے۔

Comments are closed.