انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان :

کراچی (ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کے کام کی خبر آگئی انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹیم کراچی میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ویمنز ورلڈ چیمپئن ٹیم دورے میں شامل دوٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو اسی

روز کھیلے جائیں گے کہ جب انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہی ہوگی۔ خواتین ٹیموں میں ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو ہونگے ۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ ویمنز ٹیم کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد دنیا بھر خصوصاََ ہمارے خطے میں خواتین کرکٹ کےفروغ کےلیے ایک بڑا اور اہم اعلان ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *