انہیں نام بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اجے دیوگن کا اصلی نام ویشال دیوگن ہے، جو انہوں نے اپنی فلم کی ریلیز سے قبل تبدیل کرکے اجے کردیا تھا۔ اجے نے بالی ووڈ میں فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور اس فلم کا بائیکس پر آنے والا انٹری سین آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

اجے دیوگن نے تین دہائیوں میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ تاہم ماضی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اجے دیوگن نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا اصل نام اجے نہیں ویشال دیوگن ہے اور ان کے قریبی اور پرانے دوست آج بھی اسی نام سے انہیں پکارتے ہیں۔ اجے نے اپنا نام بدلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تھا جس وقت وہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہے تھے، اس دوران مزید 2 ویشال بھی فلم نگری میں قدم رکھنے والے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا پاس دوسرا راستہ نہیں تھا کہ وہ اپنے نام کو تبدیل کریں تاکہ وہ اس بھیڑ میں کہیں کھو نہ جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *