انہیں کلمہ کس نے پڑھایا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کوچ باب وولمر اپنے انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔اپنے ایک بیان میں انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ مسلمان کیسے ہوتے ہیں

جس پر ہم نے بتایا کہ وضو کرکے کلمہ پڑھتے ہیں ۔انضمام کے مطابق باب وولمر نے پوچھا کہ کیا کلمہ پڑھتے ہیں اس پر مشتاق احمد نے کلمہ پڑھ کر سنایا۔ باب وولمر نے مشتاق سے آہستہ سے کلمہ پڑھنے کا کہا اور اس کے پیچھے دہرایا ۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر 2007 کے ورلڈ کپ کے دوران اپنے کمرے میں بے جان پائے گئے تھے۔

Comments are closed.