انیل کپور اب بھی جوان مگر کیسے؟

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکار انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے بلڈ آف سنیک پینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اداکار ارباز خان نے اپنے شو ’پنچ‘ میں انیل کپور کو مدعو کیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے۔ ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا جن کا کہنا تھا

کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سنیک بلڈ استعمال کرتے ہیں۔لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق میزبان سے پوچھا کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے۔اداکار انیل کپور نے سیکڑوں بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی عمر 64 سال ہے اس کے باوجود وہ جوان دکھتے ہیں۔

Comments are closed.