ان جیسوں کے پلے خوشامد اور چاپلوسی کے سوا کچھ نہیں ۔۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال ذہنی مفلوج جج کو چوک پر لٹکا کر جوتے رسید کرنے چاہئیں، فیصل واوڈا کی جانب سے اس قسم کی بیان بازی کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ فیصل واوڈا جیسے لوگ کسی بھی

قسم کی تنقید اور سوال برداشت نہیں کرتے ہیں سابق جج رانا شمیم کا ضمیر اتنی دیر سے کیوں جاگا، ان کا ضمیر کس سرد خانے میں پڑا ہوا تھا،حسن نثار نے کہا کہ سیاست کے طوطے کی جان خوشامد اور چاپلوسی میں ہے، فیصل واوڈا ہائپر اور پرجوش آدمی ہے نیا نیا اقتدار میں آیا ہے، اسے ادب و آداب سیکھنے میں ابھی وقت لگے گا، ۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا جیسے لوگ کسی بھی قسم کی تنقید اور سوال برداشت نہیں کرتے ہیں، فیصل واوڈا کی ٹریننگ یہی ہے کہ کوئی سوال کرے تو اس پر اتنے جارحانہ انداز میں اٹیک کرو کہ وہ دفاعی پوزیشن میں آجائے، فیصل واواڈا صحافیوں کو مغلطات دیدیں یا ای سی پی کیخلاف بات کردیں ان کیخلاف کچھ نہیں ہوتا۔

Comments are closed.