ان سنے حقائق

لاہور (ویب ڈیسک) بلوچ معاشرے میں لوگ بھیڑ اور بکری کے شانے کی ہڈی کو عمومی طور پر دیکھتے ہیں اور اس سے اندازہ لگاتے ہیں کہ آئندہ برس بارشیں ہوں گی یا نہیں۔ آنے والے حالات کے بارے میں بھی اس کو دیکھ کر پیش گوئیاں کی جاتی ہیں۔اسی طرح نواب بگٹی کو

بھی بھیڑ بکریوں کے شانے کی ہڈیوں میں دلچسپی تھی۔ وہ نہ صرف خود ان کو دیکھتے تھے بلکہ ان کے قبیلے میں جو ماہر لوگ تھے ان سے بھی پوچھتے تھے کہ ان میں کیا نظر آ رہا ہے۔ان کے پاس ایک بڑے پتھر پر یہ ہڈیاں رکھی ہوئی تھیں۔انھوں نے نہ صرف اس نشست بلکہ اس سے قبل ہونے والی گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انھوں نے اپنے قبیلے کے ایک ماہر کو شانے کی ہڈی دیکھنے اور حال بتانے کا کہا تو اس ماہر نے بتایا کہ اس میں تو خون کا دریا نظر آ رہا ہے۔ ’یہ اس زمانے کی بات تھی جب سابقہ مشرقی پاکستان، جو بنگلہ دیش بن گیا تھا، کے حالات خراب تھے اور وہاں فوجی ایکشن جاری تھا۔‘

Comments are closed.