ان میں سے ایک نام آپ کو حیران کر دے گا ،

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لئے جو نام ہیں ان میں جسٹس جاوید اقبال کا نام بھی شامل ہے،ترجمان شہباز شریف ملک احمد خان نے کہاکہ فواد کا تعصب اتنا گہرا ہے

کہ وہ بعض اوقات ہر چیز کو اوور شیڈو کردیتے ہیں ، وائس چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹرعبدالکریم اس وقت مٹن 16سو،گائے کا گوشت 900 روپے مل رہا ہے اس لحاظ سے مرغی کے گوشت کی قیمت ابھی بھی کم ہے ۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کابینہ میں چیئرمین نیب کی اپائنمنٹ کے حوالے سے کوئی گفتگویا بحث نہیں ہوئی ہے فواد چوہدری نے جو میڈیا بریفنگ دی وہ ان پرانی باتوں پر دی جس میں وزیراعظم اور ہم سب کا موقف تھا کہ شہباز شریف سے مشاورت نہیں ہونا چاہئے اس وقت تک وزیراعظم سے فائنل میٹنگ نہیں ہوئی تھی بعد ازاں پھر طے ہوا کہ شہباز شریف کے ساتھ بھی مشاورت ہونا چاہئے ۔ ترجمان شہباز شریف ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ 1999ء سے اب تک جو بھی چیئرمین نیب کی اپائنمنٹ ہوئی ہے اس کی ایک ہسٹری ہے جس سے فروغ نسیم بہت بہترانداز میں واقف ہیں یہ بات سمجھ سے عاری ہے کہ فواد ان چیزوں کو جانتے نہ ہوں کیونکہ فواد نے جو بات کی انہیں علم تھا اس کی قانونی تشریح درست نہیں تھی لیکن بات یہ ہے کہ فواد کا تعصب اتنا گہرا ہے کہ وہ بعض اوقات ہر چیز کو اوور شیڈو کردیتے ہیں ۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فی الحال چیئرمین نیب کو یہ کہا جارہا ہے کہ جب تک نیا چیئرمین کی تعیناتی نہیں ہوجاتی پرانے چیئرمین نیب اپنی منصب پر فائز رہیں گے نئے چیئرمین نیب کے لئے جو نام ہیں ان میں جسٹس جاوید اقبال کا نام بھی شامل ہے ۔وائس چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹرعبدالکریم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پولٹری اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فریش ورلڈ مارکیٹ ہے یہی وجہ ہے کہ کبھی مارکیٹ بہت اونچی چلی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں کہ مرغی مہنگی ہورہی ہے کیونکہ پچھلے دو ماہ کے اگر ریٹ دیکھیں تو اس میں پولٹری فارمر تباہ ہوگیا تھا ان کا بہت زیادہ نقصان ہوا ۔ اس وقت مٹن 16سو گائے کا گوشت 900 روپے مل رہا ہے اس لحاظ سے مرغی کے گوشت کی قیمت ابھی بھی کم ہے ۔

Comments are closed.