ان کی 39 سالہ بیٹی ایشلے بائیڈن کے حوالے سے چند حقائق آپ کو حیران کر ڈالیں گے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوں چکے ہیں۔ چنانچہ ان کے خاندان کے افراد کی زندگیاں بھی منظرعام پر آنی شروع ہو گئی ہیں

جن میں جوبائیڈن کی 39سالہ بیٹی ایشلے بائیڈن بھی شامل ہیں ۔ میل آن لائن کے مطابق ایشلے بائیڈن ماضی میں سرور آور اشیاء سے متعلقہ جرائم میں کئی بار گرفتار بھی ہو چکی ہیں تاہم اب وہ ایک فیشن برانڈ چلا رہی ہیں۔ ایشلے نے یہ فیشن برانڈ اپنے آنجہانی بھائی بائیو سے متاثر ہو کر شروع کیا۔ اس کے علاوہ وہ سوشل ورکر اور سوشل جسٹس ایکٹیوسٹ بھی ہیں۔صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے برعکس ایشلے لوگوں کی توجہ سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے 2012ء میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوارڈ کرین کے ساتھ شادی کی تھی جو عمر میں ان سے 14سال بڑے ہیں۔ مبینہ طور پر وہ 1999ء میں سرور انگیز چیزیں رکھنے اور 2002ء میں پولیس آفیسر کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار بھی ہو چکی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *