اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کا وزیراعظم عمران خان نے کیا جواب دیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈٰکس) عوام کو مزید پریشان نہ کرنے اور ریلیف کی فراہمی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روہے، ہائی سسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، کیروسین (مٹی کے تیل کی قیمت میں

10.79روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔انہوں نے کہا حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی اور عوام کی بہتری کے لئے جو بھی اقدامات کرنے ہوں گے وہ حکومت کرے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *